نواز شریف نے پانچ سالہ دور اقتدار میں پاکستانی قوم کو مہنگائی سے نجات دلوائی اور اندھیروں کو روشنیوں میں تبدیل کیا ۔سلطان رضا جامی

نواز شریف نے پانچ سالہ دور اقتدار میں پاکستانی قوم کو مہنگائی سے نجات دلوائی اور اندھیروں کو روشنیوں میں تبدیل کیا ۔سلطان رضا جامی

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) میاں محمد نواز شریف ہی پاکستانی قوم کے مسیحا ہیں ،آ ج بھی عوام انکے ساتھ دل وجان سے محبت کر تی ہے ،تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار ن لیگی رہنما سلطان رضا جامی نے صحافی امتیاز احمد لاوہ سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت کو کم کرنے والے اپنے مشن میں ناکام ہو گئے ہیں انکی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،نواز شریف نے جب اقتدار سنبھالا تھا اسوقت مہنگائی آ سمان کو چھو رہی تھی اور لوڈشیڈ نگ کا راج تھاانہو ں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں پاکستانی قوم کو مہنگائی کی چکی سے نکالااور اندھیرے میں ڈوبے پاکستان میں روشنیاں لائے جسکا کریڈ ٹ میاں محمد نواز شریف کو ہی جا تا ہے ۔سلطان رضا جامی نے مزید کہا کہ نواز شریف پر آ ج بھی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ہے اور جو طاقتیں میاں محمد نواز شریف کو سائیڈ لائن کرنا چاہتی ہیں وہ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہو ں گے اور آ ج ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو سی پیک ،موٹروے ،بجلی گھروں کی تنصیب سمیت دیگر میگا پروجیکٹ کی سزا دی جا رہی ہے ۔ن لیگی رہنما سلطان رضا جامی کامزید کہنا تھا کہ ہم کل بھی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے اور آ ج بھی نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں، وقت ثابت کرے گا کہ نوازشریف ہی پاکستانی قوم کی امید کی آ خری کرن ہیں ۔