ملک شمیم ریحان کا افطار دستر خوان کا انعقاد ،روزانہ دو سو کے لگ بھگ افراد افطار کرتے ہیں ۔

ملک شمیم ریحان کا افطار دستر خوان کا انعقاد ،روزانہ دو سو کے لگ بھگ افراد افطار کرتے ہیں ۔

تلہ گنگ (امتیاز احمد لاوہ سے ) اسلام آ باد ماہ رمضان المبارک میں پمز ہسپتال کے قریب افطار دستر خوان کا انعقا د روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے جسکی نگرانی ملک شمیم ریحان کر رہے ہیں ،دستر خوان پر روزانہ دو سو کے لگ بھگ افراد افطار ڈنر کرتے ہیں ۔دستر خوان سے مستفید ہونے والے افراد نے ملک شمیم ریحان کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے آ پ بھی ملک شمیم ریحان کی طرح افطار دستر خوان کا انعقاد کر کے مستحق افراد کو افطار کروا کر ثواب دارین حاصل کریں ۔