بے لگام مہنگائی اور منافع خور مافیا نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دیں ،ضلعی انتظامیہ نوٹس لے ۔شہریوں کی حال دہائی

بے لگام مہنگائی اور منافع خور مافیا نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دیں ،ضلعی انتظامیہ نوٹس لے ۔شہریوں کی حال دہائی

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ ) مہنگائی کا طوفان بے لگام عام آ دمی مہنگائی کی چکی میں پسنے لگا ،عوام کی چیخیں ایوانوں میںگونجنے لگیں ،حکمرانوں سے رحم کی اپیل ۔شہریوں نے سروے رپورٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان کے نیا پاکستان کے نعرے کو ہم نے کامیاب کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ہمیں امید تھی کہ ہم مہنگائی کی دلدل سے نکل جائیں گے لیکن تبدیلی سرکار نے آ تے ہی مہنگائی کے طوفان لا کر ہمارا جینا محال کر دیا اور عام آ دمی دو وقت کی روٹی کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا ۔شہریوں نے مزید کہا کہ رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی کے بے قابو جن نے ہماری چیخیں نکال دیں اور رمضان سستے بازار بھی حکومت کی جانب سے ٹوپی ڈرامہ ہی نکلا ہے اور سستا بازار میں عام مارکیٹ سے اشیاءکی قیمتوں میں برائے نام کمی کی گئی ہے جو کہ نا کافی ہے ۔حماد ،نوید ،عاصم ،اختر کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان کی بنیاد قائم ہوتے ہی عام آ دمی کی زندگی مشکل میں پڑ گئی ہے اور مہنگائی آ سمان کو چھو رہی ہے اور منافع خور مافیا کا راج ہے ،روزہ دار مہنگائی اشیاءخریدنے پر مجبور ہیں ۔شہریوں نے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمیں مہنگائی کی چکی میں نہ دھکیلے تا کہ ہم بھی چین کی نیند سو سکیں۔