عمران خان پاکستانی قوم کو کرپٹ مافیاسے نجات دلوانے میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام

عمران خان پاکستانی قوم کو کرپٹ مافیاسے نجات دلوانے میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ)تلہ گنگ تحریک انصاف کا 23واں یوم تاسیں منعقد کیا گیا جسکے میزبان ملک یاسر اعوان دندہ تھے ،یوم تاسیں میں رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام ،سابق ایم پی اے کرنل (ر) سلطان سر خرو ،ضلعی صدر ملک یاسر پتوالی ،شاہد ایڈووکیٹ ،پیر نثار قاسم شاہ ،سردار عظمت حیات ٹمن ،شا ئستہ اکرام ،حکیم نثار احمد ،ملک فدا حسین سمیت ،ملک نواب زادہ سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شر کت کی ۔مقررین نے خطا بات کرتے ہو ئے کہا کہ قومی الیکشن میں ہم سب ملکر تحریک انصاف کے بازو بنے ہیں اور جب الیکشن میں نمایاں کامیابی ہو ئی تو ہمیں لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے اور ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون ہی نہیں کر رہی ہے اور بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ۔رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام نے کہا کہ عمران خان کی تیئس سالہ جدوجہد رنگ لا رہی ہے اور اب پا کستان کا کرپٹ مافیا چھپنے کیلئے جگہ ڈھونڈ رہا ہے ،جو عمران خان کے بارے کہتے تھے کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم کی لکیر بھی نہیں ہے اب وہ عمران خان سے ہاتھ ملانے کیلئے بھاگتے پھر رہے ہیں تمام نوجوان اپنے صفوں میں متحد رہیں اور آپکا مقدمہ میں اعلی قیادت کے سامنے پیش کروں گی اور آ پکی شنوائی ضرور ہو گی ۔کرنل سلطان سر خرو نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے ہم نے قربانیاں دی ہیں اقتدار میں آ تے ہی اعلی قیادت کی جانب سے ہمیں کوئی مثبت رسپانس نہیں دیا گیا اور ترقیاتی سکیموں میں بھی حلقہ پی پی چوبیس میں تحریک انصاف کو حصہ نہیں دیا گیا اور حلقہ این اے 65 کے تحریک انصاف کے ورکروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ضلعی صدر یاسر پتوالی نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت پربے جا تنقید کی جا رہی ہے جسکا جواز ہی نہیں بنتا اورہماری حکومت کو معاشی مشکلات ہیں لیکن انشا اللہ ہم سر خرو ہوں گے اور نوجوان ہماری پارٹی کا سرمایہ ہیں ہم انکے تحفظ کیلئے ہر فورم پر مقدمہ لڑیں گے جو عناصر تحریک انصاف کی شرافت سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں انکا مستقبل تباہ کن ثابت ہو گا اور جب ہم نے دھم دما مست قلندر بولا تو ان عناصروں کو چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی اور اپنی منفی حرکات سے باز رہیں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کیساتھ عزت اور احترام کیساتھ پیش آ ئیں ۔انکے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطابات کیے ،اختتام پر میزبان ملک یاسر اعوان دندہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔