روزہ داروں کو کنٹرول ریٹس پر اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ،منافع خور قانون اور عوام کے مجرم ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی

روزہ داروں کو کنٹرول ریٹس پر اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ،منافع خور قانون اور عوام کے مجرم ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ ) پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق رمضان سستے بازاروں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ،سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں،عام بازار میں بھی سرکاری ریٹس کے مطابق اشیاءکی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور منافع خوروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے رمضان بازار کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جارہا ہے اور بازاروں میں دستیاب اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اشیاءکی کوالٹی کو چیک کرنے کیلئے ٹیمیں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں ،اشیاءکی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر چکوال کا مزید کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چھاپے مار رہے ہیں تا کہ روزہ داروں کو کنٹرول ریٹس پر اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ،منافع خور قانون اور عوام کے مجرم ہیں انکو کسی صورت چھوٹ نہیں دی جا سکتی انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔بعدازاں تلہ گنگ سستا رمضان بازار میں وائس چیئر مین ملک ارشد کو ٹگلہ نے ٹیم کے ہمراہ وزٹ کیا تو بازار میں آ نےوالے خریداروں نے بتایا کہ رمضان بازار میں آ ٹا ،چینی ،لیموں اور ٹماٹر عام مارکیٹ سے بارعایت دستیاب ہیں اور دیگر اشیاءتو مارکیٹ سے پانچ سے دس روپے سستی ہیں ،رمضان بازار میں سیکیورٹی کے انتظامات بھی فول پروف بنائے گئے ہیں اور سیکیورٹی انچارج احسن احمد نے بتایا ہے کہ واک تھرو گیٹ نصب ہے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔