میاں محمد نواز شریف نے عوام کو ریلیف دیا تھا تبدیلی سرکار نے چھین لیا ۔سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان

میاں محمد نواز شریف نے عوام کو ریلیف دیا تھا تبدیلی سرکار نے چھین لیا ۔سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) میاں محمد نواز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کیا اور تبدیلی سرکار نے عوام سے چھین لیا ، سرکاری ہسپتالوں میں ہم نے مفت ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا اور اب مریضوں سے ٹیسٹوں کی فیس وصول کی جا رہی ہیں ،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں موجودہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروا نہیں بس اختیارات کیلئے آ پس میں نوراکشتی کھیلی جا رہی ہے ،عوام کی امید کی کرن میاں محمد نواز شریف ہی ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان نے معروف کاروباری وسماجی شخصیت الحاج ملک ملازم حسین کے صا حبزادوں کے دعوت ولیمہ تقریب میں تلہ گنگ پر یس کلب کے وائس چیئر مین ملک ارشد کو ٹگلہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت کو آ ٹھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں تاحال عوام کو ریلیف دینا دور کی بات جو میاں محمد نواز شریف نے دیا تھا وہ بھی چھینا جا رہا ہے ۔سابق رکن صوبائی اسمبلی کامزید کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی حکومت پر تنقید کرنے والے اب کہاں گئے ہیں اسوقت تو ایوان سے با ہر بیٹھ کر للکارتے تھے کہ ہم اقتدار میں آ ئے تو ہم توپیں چلا کر مسائل حل کر دیں گے اب انکی توپیں کیوں نہیں کام کر رہی ہیں ۔اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت کو کوئی رکاوٹ نہیں جو مسلم لیگ ن کے منصوبے تھے انکو بھی روک دیا گیا ۔ملک شہریار اعوان نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی چوبیس کی تعمیر وترقی کیلئے تن من دھڑ کی بازی لگائی ہے اور اب بھی موقع ملا تو کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،ہم نے دور اقتدارمیں سرکاری ہسپتالوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جس سے عام آ دمی کو ریلیف پہنچا ہے اور اب سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید ہو چکی ہیں اور غریب مریضوں سے ٹیسٹوں کی فیس لی جا رہی ہے ۔سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور تبدیلی سرکار کی جانب سے انتقامی بنیادوں پربنائے گئے مقدمات سے ہمارے قائد سر خرو ہوںگے ۔