تیز آ ندھی اور طوفانی بارش سے درخت گر گئے دیواریں ہل گئیں اور بورڈز اڑ گئے،پنجاب حکومت مالی امداد کرے۔زمینداروں کی اپیل

تیز آ ندھی اور طوفانی بارش سے درخت گر گئے دیواریں ہل گئیں اور بورڈز اڑ گئے،پنجاب حکومت مالی امداد کرے۔زمینداروں کی اپیل

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) تیز آ ندھی اور طوفانی بارش سے درخت گر گئے دیواریں ہل گئیں اور بورڈز اڑ گئے ،گندم کی فصل بھی زمین بوس ہو گئی ،ہر طرف استغفار کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔گزشتہ روز تیز بارش اور آ ندھی سے بجلی کا نظام معطل ہو گیا اور سات گھنٹے تک تلہ گنگ ولاوہ کے تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل رہی ہر طرف گپ اندھیرا ہی چھایا رہا ۔ درخت ،دیواریں اور دکانوں کے بورڈز اڑ گئے ہیں ۔معلوم ہو اہے کہ درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا تھا جسکو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔آ ندھی اور طوفانی بارش سے گندم کی تیار فصل زمین بوس ہو گئی جس سے شدید نقصان پہنچنے کا شدید خدشہ ہے ۔زمینداروں نے بتایا ہے کہ تیز بارش ،ژالہ باری اور آ ندھی سے ہماری چنے اور گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی ہیں اور سال بھر کی محنت پر پانی پھر گیا ہے ۔زمینداروں نے مزید کہا کہ ہمارا سال بھر کا انحصار گندم اور چنے کی فصل پرہوتا ہے جو تیز آ ندھی ،ژالہ باری اور بارشوں کی نظر ہو گئی ہے۔ انہو ں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ہماری مالی امداد کی جا ئے ۔