تھوہا محرم خان کی محرومیوں کا ازالہ پہلے بھی کیا اور اب بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ملک ممتاز حیدر تھوہا

تھوہا محرم خان کی محرومیوں کا ازالہ پہلے بھی کیا اور اب بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ملک ممتاز حیدر تھوہا

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) تھوہا محرم خان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا کی کاوشیں رنگ لانے لگیں ،تھوہا کیلئے سپیشل پیکج کا اعلان جلد متوقع ،اہلیان تھوہا کا ملک ممتاز حیدر کی خدمات کو خراج تحسین ۔قومی انتخابات کے بعد ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ون ٹوون ملاقات کر کے تھوہا کی محرومیوں کے بارے تفصیلی آ گاہ کیا جس پر انہو ں نے یقین دلایا تھا کہ تھوہا محرم خان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے میگا پروجیکٹ دیں گے جس سے علاقہ مکینوں کے بنیاد ی مسائل حل ہو ں گے ۔چیئر مین ملک سجاد حیدر تھوہا نے بتایا ہے کہ ملک ممتاز حیدر کی ملاقاتوں کی محنتیں رنگ لا رہی ہیں اور چوہدری پرویز الہی کی جانب سے ہمیں باور کروا دیا گیا ہے کہ تھوہا کیلئے سپیشل پیکج کا اعلان جلد کیا جا ئے گا جس کے بعد عملی کام شروع ہوگا ۔ملک سجاد حیدر تھوہا نے بتایا ہے کہ ہم نے پہلے بھی تھوہا کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے اور اب بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، بجلی ،سکولز اور سڑکیں ملک ممتاز حیدر کی کاوشوں سے آ ج کونے کونے میںموجود ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ جب بھی ہمیں اقتدار ملا ہے ہم نے ملک ممتاز حیدر کی قیادت میں تھوہا محرم خان کیلئے ترقیا تی منصوبوں کی لائنیں لگا دی ہیں اور ہم ذاتی نہیں عوامی مفاد کے حامی ہےں ،سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس کے دور اقتدار میں ہم نے تھوہا کی پسماندگی کی بات کی اور انہو ں نے ہمیں فنڈز دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ابھی بھی ہمیں امید ہے کہ چوہدری پرویز الہی تھوہا کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے ہمیں فنڈز دینے میں کسر نہیں چھو ڑیں گے ۔