لاوہ میں جاری ترقیا تی منصوبے آ ج بھی شہریار اعوان کے چل رہے ہیں ،فنڈز کی فراہمی پر ہم مشکور ہیں ۔وائس چیئر مین آ صف نواز

لاوہ میں جاری ترقیا تی منصوبے آ ج بھی شہریار اعوان کے چل رہے ہیں ،فنڈز کی فراہمی پر ہم مشکور ہیں ۔وائس چیئر مین آ صف نواز

تلہ گنگ (امتیاز احمد لاوہ سے ) میونسپل کمیٹی لاوہ کے ممبران اور چیئر مین کی نورا کشتی ترقی میں رکاوٹ بن گئی ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔لاوہ کو تحصیل کا درجہ ملے چھ سال بیت چکے اور بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونےوالے میونسپل کمیٹی ممبران نے عوام سے وعدے کیے تھے کہ کامیابی دلوائیں ہم لاوہ کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے کامیابی ملتے ہی میونسپل کمیٹی لاوہ چیئر مین اور اراکین کے درمیان اختیارات کی جنگ چھڑ گئی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے لاوہ میونسپل کمیٹی کے کروڑوں روپے کے فنڈز چیئر مین اور ممبران کی آ پس میں چپقلش کی وجہ سے عوامی کاموں میں استعمال نہیں ہو سکے اور شہری مسائل کا رونا رو رہے ہیں لیکن سیاسی مسیحاوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لاوہ کی گلیاں ونالیاں کھنڈر بن گئیں ہیں اور 9کلو میٹر کا روڈ بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں اور روڈ تالاب بن گئے ہیں۔ شہریوں نے بتایا ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان نے جو ہم سے ضمنی الیکشن میں وعدے کیے تھے انہو ں نے اپنے وعدوں کو ایفاءکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ اور لاوہ کی عوام کو تحصیل کمپلیکس،ریسکیو 1122،اراضی سنٹر ،نادرا آ فس سمیت کام پایہ تکمیل پہنچائے ہیں ۔شہریار اعوان کی گرانٹ سے تعمیر ہونےوالا لاوہ تحصیل کمپلیکس ایسے طرز کا بنوایا گیا ہے کہ ایسا پنجاب کی چند تحصیلوں میں بنوائے گئے ہیں ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ شہریار اعوان کی گرانٹ سے لاوہ تحصیل کمپلیکس کی تعمیرتو مکمل ہو گئی ہے اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے علاوہ کوئی دفتر شفٹ نہیں ہو سکا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ کے بنیادی مسائل حل کریں تا کہ ہم بھی کوئی سکھ کی زندگی بسر کر سکیں۔