تبدیلی سرکار اپنی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوںپر پردہ ڈالنے کیلئے غیر جمہوری فیصلے کر رہی ہے ۔ملک طارق اسلم ڈھلی

تبدیلی سرکار اپنی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوںپر پردہ ڈالنے کیلئے غیر جمہوری فیصلے کر رہی ہے ۔ملک طارق اسلم ڈھلی

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ )حکومت کے بلدیاتی انتخابات کے فیصلہ کیخلاف ضلعی اور یو نین چیئرمیز اکٹھے ہو گئے ،غیر جمہوری طاقت استعمال نہیں کرنے دیں گے ،مشتر کہ اعلامیہ ۔حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل دی گئی تو ضلع اور یو نین چیئر میز بپھر گئے اور نئے بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت سے قبل کروانے کے فیصلے کیخلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان کر دیا ۔ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی نے بتایا ہے کہ تبدیلی سرکار وقت سے قبل نئے بلدیاتی نظام لا کر عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کا فیصلہ کر رہی ہے جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ڈٹ کر اس فیصلہ کا مقابلہ کریں گے ۔طارق اسلم ڈھلی کامزید کہنا تھا کہ ہم پر مسلط کی گئی حکومت اپنی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسوں پر پردہ ڈالنے کیلئے نت نئے فیصلہ کر کے ملک بھر میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے لیکن انکا یہ خواب ہم پور نہیں ہو نے دیں گے اور ہر غیر جمہوری فیصلوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ضلع چیئر مین کامزید کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کو بدنام کرنے کی بجائے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کو پنجاب حکومت فنڈز دے تا کہ عوامی مسائل حل ہوںلیکن تبدیلی سرکار فنڈز کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو عہدوں سے ہٹا کر وقت سے قبل بلدیاتی الیکشن کروانے کا سوچ رہی ہے جس پر ہم بھرپور احتجاج کرتے ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہس ضلع کونسل میں چیئر میز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جسمیں فعال بلدیاتی نظام کیخلاف غیر جمہوری طاقت کیخلاف احتجاج کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ،تبدیلی سرکار نے مختلف اضلاع کے ضلعی چیئر میز کو اپنے ساتھ ملایا تھا وہ بھی اس فیصلہ کے بعد حکومت کیخلاف اس احتجاج میں بھرپور حصہ لےںگئے ۔