تبدیلی سرکار کے کھوکھلے نعروں کی کلی کھل چکی ہے۔سابق ضلع ممبر کونسل ملک فیروز دودیال

تبدیلی سرکار کے کھوکھلے نعروں کی کلی کھل چکی ہے۔سابق ضلع ممبر کونسل ملک فیروز دودیال

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے ،تبدیلی سرکارنے مہنگائی کے طوفان لا کر عام آ دمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے کو ہم مسترد کرتے ہیں ۔ان خیالا ت کا سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان ،ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی ،سابق ضلع ممبر کونسل ملک فیروز دودیال اور کونسلر عالم خان کھریال نے میڈیا بیان میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف معیشت کو پٹڑی پر لائے تھے لیکن نا اہل حکمرانوں نے بحال معیشت کی دھجیاں اڑا دی ہیں ،تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف نہیں عوام کی چیخیں نکالنے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہے جسکی ہم بھرپور مذمت کر تے ہیں ۔سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان نے کہا کہ موجودہ حکمران منی بجٹ لا کر مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام کو دیا گیا سکھ چھین رہے ہیں ،میاں محمد نواز شریف نے جب اقتدار کی کمان سنبھالی اسوقت معیشت تباہ تھی ملک میں بدامنی اور لا قانونیت کا راج تھا لیکن مثبت پالیسیوں کی بدولت ن لیگ کی حکومت نے معیشت کو بحال کیا اور ملک میں امن وامان کی فضاءقائم کی ،آ ج نا اہل حکمران جماعت نے بحال معیشت کو آ ٹھ ماہ میں تہس نہس کر دیا ہے ملک بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہو چکا ہے پاکستان کو ترقی دلوانے والے قائد میاں محمد نواز شریف سے احتساب کے نا م پر انتقام لیا جا رہا ہے ۔شہریار اعوان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پا کستان کی ترقی کیلئے منصوبے دئیے تھے آ ج انہی منصوبوں کی تہس نہس کر کے عوام کو مزید مسائل کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے ۔ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو ہم مسترد کر تے ہیں اور مہنگائی کرنے والوں کا عوام احتساب ضرورکرے گی۔ملک فیروز دودیال نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے کھوکھلے نعروں کی کلی کھل چکی ہے اور عوام دشمن حکمرانوں کے چہرے پہچان چکی ہے ۔کونسلر عالم خان کھریال نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف وہ ہیرا ہے جس نے پاکستان کو ترقی کی پٹڑی پر لایا اور ترقی یافتہ ممالک کی لسٹ میں پا کستان کا نام روشن کیا ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم پرنا اہل حکمران مسلط کر کے ہمارے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پاکستانی قوم کے مرجھائے ہوئے چہروں پر خوشیاں دیں لیکن سیاست سے نابالغ حکمرانوں نے اقتدار سنبھالتے ہی خوشیوں سے کھلنے والے چہروں کی خوشیاں چھین لی ہےں وہ وقت دور نہیں جب میاں محمد نواز شریف کا دور آ ئے گا اور انہی مرجھائے ہوئے چہروں کو ہم خوشیاں سے بھر دیں گے۔