مسلم لیگ ن کی حکومت نے توجہ نہیں دی اور تبدیلی سرکار بھی تاحال طفل تسلیوں میں مصروف ہے ۔ شہری

مسلم لیگ ن کی حکومت نے توجہ نہیں دی اور تبدیلی سرکار بھی تاحال طفل تسلیوں میں مصروف ہے ۔ شہری

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) پنجاب حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین پروگرام ہفتہ مہم کا آ غاز کر دیا گیا دوروز گزر چکے تاحال محلہ ہوا پورہ میں عملہ نہ پہنچ سکا ،علاقہ مکین سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین ہفتہ مہم کا آ غاز کر دیا گیاہے مہم کو شروع ہو ئے دو روز گزر چکے ہیں لیکن وارڈ نمبر 2 میں تاحال صفائی کا عمل شروع نہیں ہو سکا ۔ کلین اینڈ گرین پروگرام کے حوالے سے وائس چیئر مین تلہ گنگ پر یس کلب ارشد کوٹگلہ کاٹیم کے ہمراہ محلہ ہوا پورہ وارڈ نمبر دو کا سروے کیا تو علاقہ مکینوں نے بتایا کہ یہاں کی گلیاں ونالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور واٹر سپلائی کی لائنیں سیوریج نالیوں سے گزر رہی ہیں جو زنگ آ لود ہونے کی وجہ سے مختلف جگہوں سے لیک ہو گئیں ہیںاور ہم گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ فاطمہ جناح روڈ کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے کئی بار ہم نے احتجاج بھی کیا لیکن مقامی افسران اور منتخب نمائندے توجہ دینے کی بجائے خاموشی اپنا لی ہے جو کہ ہمارے لیے تکلیف دہ ہے ،انہوں نے مز ید کہا کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکر دگی بھی مایوس کن تھی اور اب ہمیں تو نئی حکومت سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں لیکن آ ٹھ ماہ گزر گئے ہیں تاحال ہمیں حکومت کی جانب سے صبر کا ہی درس دیا جا رہا ہے عملی کارکردگی صفر ہے ۔شہریوں نے نیو نیوز کی ٹیم کے ذریعے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ یہاں کی گلیاں ونالیاں ،واٹر سپلائی پائپ اور فاطمہ جناح روڈ کی مرمت کی جا ئے تا کہ ہم بھی سکھ کی نیند سو سکیں۔