تیز رفتاری کو ہر ممکن کنٹرول کریں گے خلاف وزری کرنےوالوں کو عبرت ناک سزا دلوائیں گے ۔ایس ایچ او راجہ زوہیب

تیز رفتاری کو ہر ممکن کنٹرول کریں گے خلاف وزری کرنےوالوں کو عبرت ناک سزا دلوائیں گے ۔ایس ایچ او راجہ زوہیب

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تھا نہ سٹی پولیس تیز رفتار گاڑیوں کیخلاف ان ایکشن ،دو ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج ۔تھا نہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او راجہ زوہیب کی زیر نگرانی تیز رفتاری گاڑیوں کیخلاف آ پر یشن شروع کر دیا گیا ہے اور اب تیز رفتاری نہیں چلے گی ۔تیزرفتاری پر دو ڈرائیوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایس ایچ او راجہ زوہیب نے بتایا ہے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے کئی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہے اب اسکی روک تھام کیخلاف آ پر یشن شروع کر دیا گیا ہے اگر پھر بھی ڈرائیور حضرات نے تیز رفتاری کو کم نہیں کیا تو انکے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جا ئے گا ،انسانی جانوں کے ضیاع کو بچانے کیلئے ہمیں جو بھی راستہ اختتار کرنا پڑا تو ہم کریں گے ۔