شہریوں کے تعاون کے بغیر ہم تلہ گنگ کو گندگی سے پاک نہیں کر سکتے آ پکے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان

شہریوں کے تعاون کے بغیر ہم تلہ گنگ کو گندگی سے پاک نہیں کر سکتے آ پکے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح تلہ گنگ میونسپل کمیٹی کی جانب سے بھی ہفتہ صفائی مہم کا آ غاز کر دیا گیا،سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس ،چیئر مین رفیع اللہ دھولر ،وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان سمیت دیگر نمائندہ شخصیات نے شر کت کی ۔سیمینار سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ صفا ئی نصب ایمان ہے ہم سب کو ملکر اس صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا ۔جس طرح ہم اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مختلف طریقے اپناتے ہیں اسی طرح اپنے شہر کو بھی صاف کرنے کیلئے ہمیں اپنا نمایاں رول ادا کرنا ہو گا ۔مقررین نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتہ صفائی مہم کو ہم سب نے ملکر کامیاب کرنا ہے اور گندگی کے خاتمہ کرنے میں ہم تب ہی کامیاب ہو سکتے ہیں جب شہری اپنا کردار ادا کریں گے ۔میونسپل کمیٹی کے چیئر مین اور وائس چیئر مین نے بتایا کہ شہر کے مختلف مقامات پر ہم نے کوڑے دان رکھوا دئیے ہیں جہاں ہماری گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر ان کوڑے دانوں اٹھا کر شہر سے دور جا کر انکو خالی کر رہی ہیں ہماری شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنا کو ڑا کرکٹ کوڑے دانوں میں ڈالیں تا کہ گندگی سے نجات مل سکے اختتام پر ہفتہ صفائی مہم پر میونسپل کمیٹی سے اے سی ہاﺅس تک ریلی نکالی اور اختتام پر خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔