سردار غلام عباس جیسے محنتی اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیات کم ہی پیدا ہو تی ہیں ۔مرکزی صدر رحمت خان وردگ

سردار غلام عباس جیسے محنتی اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیات کم ہی پیدا ہو تی ہیں ۔مرکزی صدر رحمت خان وردگ

تلہ گنگ (چوہدری نعمان عر ف نومی سے) پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، سرکاری دفاتر میں رشوت کا بازار پہلے سے زیادہ گرم ہے ،پاکستان میں چار نہیں انیس صوبے ہونے چاہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے صحافی چوہدری نوید دڑوٹ اور چوہدری سفیر الدین کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب اور پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا. انہوں نے کہا انتخابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے موجودہ حکومت عوامی ووٹوں سے منتخب نہیں ہو ئی بلکہ اسکو لایا گیا ہے ،موجودہ حکومت سی پیک میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے اورپا کستان میں ترقی سی پیک کے بغیر ناممکن ہے مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے بلدیاتی نظام کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہو سکتی ہے ۔سابق صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں صحیح معنوں میں بلدیاتی نظام لایا گیا تھا جس سے علاقوں میں حقیقی ترقی ہو ئی تھی ،پرویز مشرف کے دوراقتدار میں تین اضلاع کے ضلع ناظمین نے نمایاں کارکردگی دیکھائی تھی جسمیں سردار غلام عباس کا نام بھی سر فہرست تھا ۔رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ حکمران غلط طریقہ کار اپنا کر پنجاب کو بدنام کر رہے ہےں حالانکہ تمام صوبوں میں نیب سمیت دیگر ادارے موجود ہیں پھر بھی سندھ کے سیاسیوں کا احتساب اپنے صوبے میں نہیں بلکہ پنجاب میں کیا جا رہا ہے جس سے پنجاب بدنام ہو رہا ہے ،اگر احتساب پنجاب میں ہی کرنا ہے تو دیگر صوبوں میں موجود اداروں کو تالے لگا دیں اس سے پہلے پنجاب میں دو وزیراعظم کو قتل اور ایک کو پھانسی دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف کی قیادت میں اہلیت بھی نہیں ہے کہ وہ عوام کیلئے کچھ کر سکے موجود حکمران اخباری بیان بازی تک ہی محدود ہیں اور ہر آ نےوالا دن عوام کیلئے مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔بلدیاتی نظام کو فعال کیا جا ئے تا کہ پاکستان میں ترقی ممکن ہو سکے۔رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ ٹیکس کے نظام کو آ سان بنایا جا ئے تا کہ ہر شہری ٹیکس دے سکے تب ہی دوسرے ممالک سے بھیگ لینے سے نجات مل سکے گی۔