میری تمام تر ہمدردےاں مزدوروں کے لیے ہیں،انکے جان و مال کا تحفظ ہمارا مشن ہے ۔صوبائی وزیر معدنےات حافظ عماریاسر کا خطاب

میری تمام تر ہمدردےاں مزدوروں کے لیے ہیں،انکے جان و مال کا تحفظ ہمارا مشن ہے ۔صوبائی وزیر معدنےات حافظ عماریاسر کا خطاب

چکوال( نما ئندہ بول تلہ گنگ)میری تمام تر ہمدردےاں مزدوروں کے لیے ہیں۔ان کے جان و مال کا تحفظ ہمارا مشن ہے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وژن ایک عام آدمی کے معےار زندگی کو بلند کرنا ہے اسی لیئے وزارت کا منصب سنبھالتے ہی پنجاب میں لیبر کالونی کے قےام کے لیئے عملی طور پر کام شروع کر دےا ہے ۔ان خےالات کا اظہار وزیر معدنےات حافظ عمار ےاسر نے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن اور مائنز کے زیر اہتمام صوبائی انسپکٹروٹیٹس سیفٹی اینڈ ہیلتھ مائینز ٹریننگ سے فارغ التحصیل کے پی کے ،سندھ،کراچی ،بلوچستان اور پنجاب کے مائنز افسران کے لیے منعقدہ تقریب تقسیم سرٹیفیکیٹس سے خطاب کے دوران کےا ۔جس میں وہ مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں ILOآفیسر زیشان صدیقی،چیف انسپیکٹر کے پی کے مائنز فضل حسین ،چیف انسپکٹر سندھ ارشاد شاہ ،عبدالغنی بلوچستان ،چودھری رےاض اور دیگر مائنز افسران نے شرکت کی ۔ذیشان صدیقی نے بین الاقوامی ادارہ ءمحنت کی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ےہ ادارہ حکومت ،امپلائیز اور ورکرز کے درمےان ہم آہنگی پیدا کرنے اور تمام صوبو ں میں قوانین کو تکنیکی طریقے سے بہتر بنانے کا کام کرتا ہے ۔گزشتہ دنوں مائنز میں مزدوروں کو حادثات پیش آئے جس کا سد باب کرنے کے لیئے حکومت پنجاب نے ملک بھر سے مائنز ماہرین کو بلاےا تاکہ سارے صوبے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریںان کی ٹریننگ 13سے 16مارچ تک کروائی گئی بعد ازاں صوبائی وزےر معدنےات کو اس موقع پر مائنز ،وےنٹےلےشن ،تجرباتی سرنگ ،اور شافٹ کا معائنہ بھی کرواےا گےا۔مائنز انسپکٹرزکا ےہ گروپ پہلے خوشاب اور پھر چکوال اپنی ٹریننگ کرچکا ہے اور آج انکو سرٹیفیکیٹس دینے کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا گےا ہے ۔اس ٹریننگ کا مقصد تمام صوبوں میں مائنز میں حادثات کو کم کرنا اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ۔تقریب میں تمام صوبوں سے آئے مائنز انسپکٹرز نے اپنے اپنے خےالات کا اظہار کیا اور آپس میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمےت پر زور دےا ۔ آخر میں صوبائی وزیر معدنےات نے مائنز انسپکٹرز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے اور کہا کہ آئیندہ ہم تمام وزراءمل بیٹھ کر آنے والی نسلوں کے لیے فریم ورک بنائیں گے اور مائنز کو پاکستان کا بہترین ڈیپارٹمنٹ بنائیں گے۔