مجھے کسی نے اغواءنہیں کیا ہے،جھوٹی درخواست پر میری دوسری بیوی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔طارق مسیح کا میڈیا بیان

مجھے کسی نے اغواءنہیں کیا ہے،جھوٹی درخواست پر میری دوسری بیوی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔طارق مسیح کا میڈیا بیان

تلہ گنگ ( سید ارشاد حسین کا ظمی ) مجھے کسی نے اغواءنہیں کیا ہے ان خٰیالات کا اظہار طارق مسیح ولد بشیر مسیح سکنہ محلہ کرسچن کالونی تلہ گنگ نے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا-طارق مسیح نے میڈیا کو بتا یا کہ میں تلہ گنگ میونسپل کمیٹی میں بطور سنٹری ورکر کام کرتا ہوں – نصرت بی بی دختر دولت مسیح میری پہلی زوجہ ہے جس کے بطن سے میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے 18-12-2014-کوعطیہ ناز دختر سون ناز سکنہ سردار پورہ لالہ موسی ضلع گجرات سے میں نے عقد ثانی کیا-اب میں اپنی مرضی سے اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے پاس تلہ گنگ کرسچین کالونی میں رہائش پذیر ہوں مجھے کسی نے اغواءنہیں کیا ہے -میری دوسر ی بیوی عطیہ ناز نے میرے بھانجے فیصل مسیح ولدمنیر مسیح ساکن محلہ اے ڈی سی کالونی تلہ گنگ اور میرے بیٹے اسمعیل مسیح ساکن کرسچن کالونی تلہ گنگ پر تھانہ لالہ موسی میں میرے اغوا ءکی جھوٹی درخواست دے رکھی ہے جو کہ حقائق کے منافی ہے – پولیس کے اعلی احکام سے میری اپیل ہے کہ جھوٹی درخواست پر میری دوسری بیوی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے –