ایس ڈی او فیاض محمود پر تشدد کیخلاف سب انجنیئر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع چکوال کی ہڑتال ،ملوث ٹھکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جا ئے ،مطالبہ

ایس ڈی او فیاض محمود پر تشدد کیخلاف سب انجنیئر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع چکوال کی ہڑتال ،ملوث ٹھکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جا ئے ،مطالبہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بو ل تلہ گنگ ) سب انجنیئر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع چکوال نے محکمہ بلڈنگز ایم اینڈ آر سب ڈویژن نمبر 3 لاہور کے ایس ڈی او فیاض محمود پر تشدد کے خلاف صوبائی قیادت کی ہدایت پر ہڑتال کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سب انجنیئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے صدر ملک امتیاز حیدر کھچی،نائب صدر محمد فاروق اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سعید نے کہا ایس ڈی او فیاض محمود پر تششدد کے خلاف بطور احتجاج اس وقت پنجاب بھر میں محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے ڈویژن ،ضلع اورسب ڈویژن میں ہڑتال جاری ہے پرامن احتجاج ہمارا حق ہے مقررین نے کہا صوبائی قیادت کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا ایس ڈی او فیاض محمود پر تشدد کرنے والے ٹھکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے واقع میں ملوث ٹھیکیداروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور سرکاری ملازمین کو تحفظ دیا جائے مقررین نے کہا سرکاری ملازمین آئند ہ کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہونگے ۔