لاوہ کو تحصیل کا درجہ ملے 6سال بیت گئے ،لاوہ پوسٹ آ فس کو جی پی او کا درجہ نہ مل سکا ،اپ گریڈ کیا جا ئے ۔علاقہ مکین

لاوہ کو تحصیل کا درجہ ملے 6سال بیت گئے ،لاوہ پوسٹ آ فس کو جی پی او کا درجہ نہ مل سکا ،اپ گریڈ کیا جا ئے ۔علاقہ مکین

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) لاوہ کو تحصیل کا درجہ ملے چھ سال بیت چکے تا حال جی پی او کا درجہ نہ مل سکا ،علاقہ مکینوں کو مشکلا ت کا سامنا ،حکومت پنجاب توجہ دے۔ تفصیلات کے مطابق 15 جنوری 2013 ءسے لاوہ کو تحصیل کا درجہ مل چکا ہے لیکن تا حال پوسٹ آفس لاوہ کو اپ گریڈ کر کے G.P.O کا درجہ نہ دیا گیا ہے G.P.O سے متعلقہ کاموں کے لیے اب بھی ضعیف العمر اور بیمار لوگوں کو ساٹھ کلو میٹر دور تلہ گنگ G.P.Oجانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات اور وقت کا ضیاع ہو رہا ہے ،اندازے کے مطابق کم از کم 6 ہزار کے لگ بھگ ریٹائرڈ فوجی پنشنرہیں تحصیل لاوہ میں 9 ڈاکخانہ جات قائم ہیں ہمارے علاقہ کے لوگ اپنی رقم کوبینکوں کی نسبت ڈاکخانہ میں زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں پوسٹ آفس لاوہ کو G.P.O کادرجہ ملنے سے تحصیل لاوہ کے ڈاکخانہ جات میں مقامی افراد بھی زیادہ دلچسپی لیں گے ۔ پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ تحصیل لاوہ کے ڈاکخانہ لاوہ کو G.P.O کا درجہ دیا جا ئے تا کہ فوجی پنشنروں کامسلہ حل ہو سکے ۔