تلہ گنگ کی سڑکیں کھنڈر گلیاں ونالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار واٹر سپلائی کی لائنیں لیک ،شہری گندہ پانی پینے پر مجبور ،ڈپٹی کمشنر چکوال نو ٹس لیں۔

تلہ گنگ کی سڑکیں کھنڈر گلیاں ونالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار واٹر سپلائی کی لائنیں لیک ،شہری گندہ پانی پینے پر مجبور ،ڈپٹی کمشنر چکوال نو ٹس لیں۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ شہر کی سڑکیں کھنڈر ،گلیاں ونالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور واٹر سپلائی کی لائنیں لیک شہری گندہ پانی پینے پر مجبور ،تاحال فنڈز کی نوید نہیں سنائی جا سکی ،اخباری بیانات کی بھرمار مسائل جوں کے توں ،شہریوں نے تبدیلی سرکار سے مسائل سے نجات کیلئے گڑگڑا کر توجہ دینے کی اپیل۔تلہ گنگ شہر کو پیرس بنانے کا خواب ن لیگ کی حکومت میں بھی سنایا گیا تھا لیکن عملی کارکر دگی صفر رہی اور موجودہ حکمرانوں نے بھی شہر کو مسائل سے پا ک کرنے کی اخباری بیانوں میں کوئی کسر نہیں چھو ڑی تاحال عملی اقدامات نہیں کیے جا سکے ہیں ۔تلہ گنگ شہر کی مین شاہراہ اور ملحقہ سڑکیں جگہ جگہ کھنڈر بن چکی ہےں اور اندورن شہر گلیاں ونالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سیوریج نالوں سے صاف پانی کی گزرنے والی واٹر سپلائی کی لائنیں بھی لیک ہوکر ناکارہ ہو چکی ہیں جس سے علاقہ مکین اب گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور متعلقہ حکام نے بے حسی کے عالمی ریکارڈ توڑ رکھے ہیں شہری بے بس اور اپنی شکایات کریں توکہاں کریں کوئی سننے والا ہی نہیں ہے ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ تبدیلی سرکار ہمیں مسائل سے چھٹکارا دلوائے گی لیکن یہاں تو مسائل کم ہونےکی بجائے ہر آ نےوالے دن میں مشکلات بڑھ رہی ہیں اور ہمیں بے یار مدد گار چھوڑ دیا گیاہے ۔شہریوں نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمیں صاف پانی اور کھنڈرات سڑکیں سے نجات دلوائیں اور ٹوٹی پھوٹی گلیاں ونالیاں کو فل الفور مر مت کروائیں ۔