کلاس فیلوز کی نشاندہی پر حسان جمیل کی لاش بر آ مد ،پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔

کلاس فیلوز کی نشاندہی پر حسان جمیل کی لاش بر آ مد ،پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) موضع ملتان خورد کا نوجوان چار روز سے لاپتہ کلاس فیلو کی نشاندہی پر مردہ حالت میں بر آ مد ،پولیس نے مقتول کے کلاس فیلوز سے مزید پوچھ گچھ شروع کر دی ۔ تھا نہ ٹمن کی حدود موضع ملتان خورد کا رہائشی دسویں کلاس کا طالبعلم حسان جمیل ٹیوشن کیلئے گھر سے باہر آ یا تو گھرواپس نہ پہنچا تو لواحقین نے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس چار روز تک حسان جمیل کی تلاش میں لگی رہی لیکن کامیابی نہیں مل سکی ،تفتیشی افسر نے حسان جمیل کے کلاس فیلو کو شامل تفتیش کیا تو انہو ں نے سب کچھ اگل دیا اور انکی نشاندہی پر ٹمن ڈیم کے قریب جنگل سے پولیس نے لاش بر آ مد کی جو مسخ تھی اور پولیس نے موقع سے اہم شواہد بھی اکٹھے کر لیے پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔پولیس کے مطابق حراست مقتول کے کلاس فیلوزکی نشاندہی پر ہی مقتول کی لاش بر آ مد ہو ئی ،مقتول کے کلاس فیلو سے پولیس مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ مقتول حسان جمیل ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور دسویں کلاس کا طالبعلم تھا ،علاقہ مکین بھی حسان جمیل کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔