پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ملک صفدر علی اعوان

پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ملک صفدر علی اعوان

تلہ گنگ ( نمائندہ بول تلہ گنگ)متحدہ علماﺅ مشائخ سپریم کونسل کے چیئر مین ملک صفدر علی اعوان نے کہا ہے پاکستان کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم الاعوان تلہ گنگ کے رہنما ملک فیاض میانہ کی قیادت میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ہماری مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہیں بھارت کے وزیر اعظم مودی الیکشن کی خاطر پورے خطے کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اقوام عالم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ دنیا کو جنگوں کی طرف دھکیلنے والوں کی سرکوبی کریں ، نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ پاک بھارت کشیدگی پیدا کر کے وہ الیکشن نہیں جیت سکتا ، ملک صفدر علی اعوان نے کہا پوری پاکستانی قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے پاکستانیوں کے جذبے جواں اور حوصلے بلند ہیںہم مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے تن ،من ،دھن قربان کرنے کو تیار ہے اگر بھارت نے جنگ شروع کی غلطی کی تو انشا ءاللہ نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا، پاکستان کی امن پسندی اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی، بھارت میں بھی مودی کی پالیسیوں کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں ، بھارت نے کوئی جنگ شروع کی تو وہ خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہے۔