الحاج محبوب الحق کی جدائی سے علاقہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔خادم تلہ گنگ ملک فلک شیر اعوان

الحاج محبوب الحق کی جدائی سے علاقہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔خادم تلہ گنگ ملک فلک شیر اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان نے کہا کہ حاجی محبوب الحق کی اچانک رحلت فرما جانے سے میں مضبوط بازو سے محروم ہو گیا ہوں وہ نہ صرف میرے اچھے دوست بلکہ مسلم لیگ ن کی پارٹی کا قیمتی اثا ثہ تھے ،مرحوم حاجی محبوب الحق کی میرے خاندان کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں جو ناقابل فراموش ہیں۔چائلڈ فزیشن ڈاکٹر نثار احمد ملک کا کہنا تھا کہ الحاج محبو ب الحق مرحوم ایک مخلص ،دیانتدار اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما ئے ۔خادم تلہ گنگ ملک فلک شیر اعوان نے کہا کہ حاجی محبوب الحق مرحوم اچھے اخلاق کے مالک تھے ، علاقے کیلئے انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میںلکھا جا ئے گا انکی جدائی سے علاقہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ۔حاجی امیر خان ٹمن نے کہا حاجی محبوب الحق مرحوم میرے سیاسی رفیق ایک بہترین دوست اور پر اخلاق شخصیت کے مالک تھے انکی جدائی میرے لیے کسی آ فت سے کم نہیں ہے ۔وائس چیئر مین تلہ گنگ پر یس کلب ارشد کو ٹگلہ کا کہنا تھا کہ مرحوم ناقابل فراموش شخصیت کے مالک تھے انکی موت سے حلقہ پی پی چوبیس میںصف ماتم بچھ گئی ہے ۔چیئر مین حکیم یاسر عزیز نے کہا حاجی محبوب الحق مرحوم ملنسار شخصیت کے مالک تھے انکی جدائی کسی صدمے سے کم نہیں ہے ۔امتیاز احمد لاوہ کا کہنا تھا کہ حاجی محبوب الحق مرحوم ایک اچھے اور بہترین دوست تھے انکی جدائی سے حلقہ پی پی چوبیس ایک ملنسار شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔حاجی نثار احمد لاوہ کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ حاجی محبوب الحق محروم کی اللہ تعالی اگلی منزل آ سان فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے ۔