ہینو ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ودسرا شدید زخمی ۔

ہینو ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ودسرا شدید زخمی ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ ) ونہار ہینو ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ۔تیز رفتار ہینو ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ونہار مسجد میں جا گھسا جس سے کمرہ شدید متاثر ہو گیا ،ٹرک الٹنے سے ایک شخص جا ں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق اور زخمی کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالا گیاہے ۔اہل علاقہ نے ایک بار پھر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ میانوالی روڈ کو ون وے کیا جا ئے تا کہ خونی حادثات کی روک تھام کی جا سکے اگر اسی طرح ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں نے چپ سادھ لی تو انسانی جانوں کا مزید ضائع ہونے کا خدشہ ہے جو کہ اس روڈ پر سفر کرنے والے افراد کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔