ٹریفک حادثہ بین الصوبائی شاہراہ بلاک ،آ خر کار بارہ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میانوالی روڈ کھل گیا ۔

ٹریفک حادثہ بین الصوبائی شاہراہ بلاک ،آ خر کار بارہ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میانوالی روڈ کھل گیا ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) ڈمپر اور ٹریلر میں تصادم ،بین الصوبائی شاہراہ بارہ گھنٹے بلاک ،مریضوں اورمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔بروز بدھ کی صبح بلال آ باد کے قریب ڈمپر اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پشاور سے کراچی تک جانے والی ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی اور بین الصوبائی شاہراہ تقریبا بارہ گھنٹے کے لگ بھگ بند رہی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں ، مریضوں اور مسافروں کو آ مدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ،پنجاب اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ٹریفک کی بحالی کیلئے توانیاں صرف کیں لیکن اسکے باوجود بارہ گھنٹے ٹریفک معطل رہی ۔بین الصوبائی شاہراہ بند ہونے سے ایمبولینس ،کاریں ،ہائی ایس سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں والوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت متبادل راستے تلاش کیے ، بین الصوبائی شاہراہ بند ہو ئی تو ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی متبادل ٹریفک پلان نہیں دیا گیا جس سے مریضوں اور مسافروں کو شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑا ،مسافروں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری بناتی ہے کہ روڈ بلاک ہونے کی صورت میں متبادلہ ٹریفک کی آ مد ورفت کا پلان جاری کیا جا تا جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کم کرنا پڑتا ۔