امیر احسان اللہ چینجی مرحوم کے صا حبزادے عبد الحنان ملک نے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ،مبارکبادوں کا سلسلہ جاری۔

امیر احسان اللہ چینجی مرحوم کے صا حبزادے عبد الحنان ملک نے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ،مبارکبادوں کا سلسلہ جاری۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) صحافی ملک امیر احسان اللہ چینجی مرحوم کے صا حبزادے عبد الحنان ملک نے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ،پوزیشن حاصل کرنے پر ارشد کو ٹگلہ ،امتیاز احمد لاوہ ،چوہدری محمد حسین ،زاہد محمود اعوان ،لیاقت اعوان ،محمد عمران رسول ،اشفاق بڈھیال سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے مبارک باد دی ۔عبد الحنان ملک نے بتایا ہے کہ پچھلے سال چھٹی کلاس میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اسوقت میرے پیارے والد محترم نے کہا کہ بیٹا اگلی بارپہلی پوزیشن حاصل کرنی ہے اس سال میں نے ساتویں کلاس میں پوزیشن تو پہلی حاصل کر لی ہے لیکن بدقسمتی سے میرے والد محترم اس دنیا میں نہیں ہیں جومیری اسی خوشی میںشامل ہوتے انشا اللہ اپنے والد محترم کے مشن کو جاری رکھوں گا،میری تمام والد محترم کے حلقے احباب سے درخواست ہے کہ جب بھی اللہ تعالی کی بار گاہ میں دعا کیلئے ہاتھ اٹھائیں تو میرے والد محترم امیر احسان اللہ محروم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کریں ۔