کونسلر عالم خان کھریال اپوزیشن میں ہوتے ہی محلہ ہواپورہ کے مکینوں کا بھرپور مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔علاقہ مکین

کونسلر عالم خان کھریال اپوزیشن میں ہوتے ہی محلہ ہواپورہ کے مکینوں کا بھرپور مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔علاقہ مکین

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) فاطمہ جناح روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار محلہ ہواپورہ سمیت دیگر ملحقہ آ بادیاں مسائل کی آ جگاہ بن گئیں ،علاقہ مکین سراپا احتجاج متعلقہ حکام خاموش۔فاطمہ جناح روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اس سے قبل بھی حکمران جماعت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی اور موجودہ حکمران بھی خاموش ہیں رہی سہی کسر ہیوی ٹریفک نے پوری کر رکھی ہے ،ہیوی ٹریفک کی آ مد ورفت سے علاقہ مکینوں کی نیندیں خراب ہو چکی ہےں اور گاڑی ڈرائیور ہارن سے ہاتھ ہٹانے کا نام ہی نہیں لیتے ہیں روڈ کے قریب گھروں میں رہائش پذیر مکین شدید اذیت کا شکار ہیں ۔علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ ہمیں مسیحا صفت انسان کونسلر صوبیدار (ر) عالم خان کھریال ملے تھے لیکن بد قسمتی سے ن لیگ کی حکومت چلی جانے سے وہ بھی بے بس ہو گئے اگر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو یقینی طور پر محلہ ہوا پورہ سمیت دیگر آ بادیوں کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کرتے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود بھی وہ اپنی توانیاں صرف کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں اور ہمارا مقدمہ ہر فور م پر لڑ رہے ہیں ۔محلہ ہوا پورہ سمیت دیگر آ بادیاں مسائل کی آ ماجگاہ بنی ہوئی ہیں اور ہر طرف گندگی ہی گندگی ہے ۔سیوریج کا سسٹم نہ ہونے سے محلے کے محلے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں اور ناقص صفائی کی کمپلین کریں تو میونسپل کمیٹی عملہ توجہ دینے کی بجائے طفل تسلیاں دے کر چلتا بنتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے مسائل اولین ترجیح بنیادوں پر حل کریں ۔