بڑا ہوکر پاک آ رمی میں جا کر وطن عزیز کی حفاظت کروں گا میرے داد ابو بھی پاک آ رمی میں خدمات دے چکے ہیں ۔ملک شہیر احمد

بڑا ہوکر پاک آ رمی میں جا کر وطن عزیز کی حفاظت کروں گا میرے داد ابو بھی پاک آ رمی میں خدمات دے چکے ہیں ۔ملک شہیر احمد

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ ) تلہ گنگ پریس کلب کے وائس چیئر مین ملک ارشد کو ٹگلہ کے صا حبزادے ملک شہیر احمد نے سالانہ امتحانات میں دوسری اور صا حبزادی انا بیہ کرن نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کر لی ۔سالانہ امتحان میں ملک شہیر احمد نے چوتھی کلاس میں98فیصد نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ انابیہ کرن پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئیں ۔ہونہار طالبعلم ملک شہیر احمد نے بتایا ہے کہ میری کامیابی والدین کی خصوصی دعاﺅں اور اساتذہ کی انتھک محنت کی بدولت ہوئی ہے اور انشا اللہ اسی طرح اپنی محنت جاری وساری رکھوں گا ۔شہیر احمد نے مزید کہا کہ بڑا ہو کر میں پاک آ رمی جائن کر کے اگلے مورچوں پر جا کر اپنے وطن عزیز کی حفاظت کروں گا اور میرے داد ابو ملک شیر خان مرحوم بھی پاک آ رمی میں اپنی خدمات سرانجا م دے چکے ہیں۔