شہریار اعوان نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر حقیقی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ۔وائس چیئر مین جاویداقبال

شہریار اعوان نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر حقیقی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ۔وائس چیئر مین جاویداقبال

تلہ گنگ ( امتیاز احمد لاوہ سے ) وائس چےئر مین یونین کونسل لاوہ ملک جاوید اقبال نے ایک بیان کہا کہ گھبیر ڈیم کے گردونواح میں متاثرہ زرعی رقبے کے مالکان کو اراضی کا معاوضہ نہیں دیا گیا جلد ہم عدالت سے رجوع کریں گے اور حکمران جماعت اگر عوامی مفاد کے کاموں کو ترجیح دے گی تو ہم رکاوٹ نہیں تعاون کریں گے وہی علاقے ترقی کرتے ہیں جہاں پسماندگی کا خاتمہ ہو ۔ شہریار اعوان کے ضمنی الےکشن میں اہلےان گوہل کےساتھ چرڑی پل، بجلی فراہمی کا وعدہ کیا تھا شہریار اعوان نے منتخب ہوتے ہی وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنایا ، لاوہ ایم سی اور رولر کیلئے شہریار اعوان نے ریکارڈ گرانٹس دیں جس سے بجلی کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کیا گیا ۔وائس چیئر مین نے مزید کہا کہ تحصےل ہےڈکوارٹر ہسپتال لاوہ کا حق ہے یہاں کے مکین مناسب طبی سہولےات نہ ہونے سے مسائل کا شکار ہیں جن کے حل کیلئے مثبت اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔شہریار اعوان کو پانچ سال مل جاتے تو ہم لاوہ کے مسائل سو فیصد ختم کر دیتے اور ہم نے شہریار اعوان کے نوما ہ کے دور اقتدار میں لاوہ کیلئے بجلی کی درجنوں سکیمیں منظور کروائی اور گلیاں ونالیاں اور روڈز کی مد میں بھی کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کروائے ہیں تاحال بھی ہماری درجنوں سکیمیں اور پر پوزل تاخیر کا شکار ہیں جن میں رکاوٹیں ہیں جب میرٹ پر کام شروع ہوا تو یقینی طور پر مزید ہماری سکیمیں منظور ہو جائیں گی ۔لاوہ کیلئے فنڈز میں معاونت چیئر مین میاں نذیر عالم ،سابق ناظم ملک لعل خان ،وائس چےئرمین ملک آصف نواز، حاجی محمد الطاف نے بھی بھرپور کی جسکا بھی بیحدمشکور ہوں ۔