سالانہ اصلاحی وتعلیمی اجتماع کل بروز ہفتہ بعد ازنمازعصر تاعشاءمنعقد ہوگا۔

سالانہ اصلاحی وتعلیمی اجتماع کل بروز ہفتہ بعد ازنمازعصر تاعشاءمنعقد ہوگا۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ)جامعہ بیت السلام کے زیراہتمام سالانہ اصلاحی وتعلیمی اجتماع آج بروز ہفتہ بعد ازنمازعصر تاعشاءمنعقد ہوگا۔حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد دامت برکاتہم مسجد صخرہ جامعہ بیت السلام سگھر میانوالی روڈ میں اصلاحی اجتماع کی صدارت کریں گے۔ جبکہ بیت السلام ٹرسٹ کے بانی مولانا عبدالستار کی خصوصی دعوت پر ملک کے نامور علماءاکرام ومشائخ تشریف لائیں گے اس موقع پر جامعہ بیت السلام سگھر کے نونہال طلبہ عربی وانگلش میں تقاریر اور منظوم کلام پیش کریں گے۔اس موقع پر تیسری سالانہ خطاطی کے فن پاروں کی نمائش بھی ہوگی،اس پروگرام کی تیاریوں کے حوالے مولانا رب نواز اور مفتی وقار احمدمفتی جمیل ،مولانا دل جان،،مولانا عزیزالحق کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے اس اصلاحی اجتماع کے کامیاب انعقاد کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔