اللہ تعالی کی خصوصی کرم نوازی اور حلقے کی عوام کی دعاﺅں سے ہر مقام پر کامیابی ملی ہے ۔ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی

اللہ تعالی کی خصوصی کرم نوازی اور حلقے کی عوام کی دعاﺅں سے ہر مقام پر کامیابی ملی ہے ۔ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) الیکشن ٹربیو نل نے ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ،حامیوں کا جشن اور مٹھائی تقسیم کی گئی ،عزت ذلت اللہ تعالی کے اختیار میں ہیں ،حلقے کی عوام کی دعائیں سے سر خرو ہوا ہوں ،ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی ۔سابق امیدوار برائے چیئر مین ملک اقبال ڈھلی نے ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی کیخلاف پیٹیشن الیکشن ٹربیونل میں دائر کر رکھی تھی کہ مختلف پولنگ اسٹیشن پر بوگس ووٹ کا سٹ کروائے گئے ہیں جس پر الیکشن ٹربیونل نے دو فریقین کا موقف سننے کے بعد ملک اقبال ڈھلی کی درخواست مسترد کردی اور ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی کا موقف درست تسلیم کرتے ہو ئے فیصلہ انکے حق میں دےدیا ۔ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی نے میڈیا کو بتایا کہ اللہ تعالی کی خصوصی کرم نوازی اور حلقے کی عوام کی دعاﺅں سے ہر مقام پر کامیابی میرا مقدر بنی اور آ ئندہ بھی حق اور سچ کا مقابلہ ڈٹ کر کروں گا ۔