میونسپل کمیٹی لاوہ ممبران دفتر سے محرو م ہو گئے ،اجلاس کھلے آ سمان تلے ہوں گے ۔

میونسپل کمیٹی لاوہ ممبران دفتر سے محرو م ہو گئے ،اجلاس کھلے آ سمان تلے ہوں گے ۔

تلہ گنگ (امتیاز احمد لاوہ ) میونسپل کمیٹی لاوہ کے ممبران دفتر سے محروم ہو گئے، اجلاس کھلے آ سمان تلے ہوں گے ،فنڈز رل رہے ہیں ممبران کی آ پس میں توں تکرار ختم نہ ہو سکی،شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔تفصیل کے مطابق لاوہ کو تحصیل کا درجہ ملے طویل عرصہ بیت چکا ہے لیکن میونسپل کمیٹی کا دفترتاحال قائم نہ ہو سکابلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ممبران نے دفتر کی تلاش کی تگ ودو کی تو انکو عارضی طور ایک لائبریری دےدی گئی جس کو ممبران نے بطور دفتر استعمال کیا ،لائبریری کی حالت خستہ تھی جس کو فنگشنل کرنے کیلئے کونسلر عبدالرزاق نے ساڑھے چار لاکھ خرچ کیے لیکن چند سال گزرنے کے بعد ایک بار پھر ممبران سے عارضی دفتر چھین کر پھر وہاں لائبریری قائم کر دی گئی ہے اور اب میونسپل کمیٹی لاوہ کے ممبران کے پاس دفتر کیلئے تاحال متبادل جگہ کا انتظام نہیں ہے۔معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی لاوہ کے پاس سات کروڑ کے لگ بھگ فنڈز ہیں لیکن ممبران کی آ پس میں رنجشیں اتنی بڑھ چکی ہیں کہ فنڈز جوں کے توں ہی پڑے ہیں اور شہری مسائل کا رونا رو رہے ہیں ۔شہریوں نے منتخب ممبران سے اپیل کی ہے کہ خدارا جو فنڈز میونسپل کمیٹی لاوہ کے پاس ہیں انکو لاوہ میں بنیادی سہولیات پر خرچ کر کے ہمیں مسائل سے نجات دلوائیں اور آ پس کی رنجشوں سے ہمیں مسائل کی چکی میں نہ پیسیں۔