نکہ کہوٹ کے دو محلے بجلی کی سہولت سے محروم ،واپڈا اہلکار خاموش ۔

نکہ کہوٹ کے دو محلے بجلی کی سہولت سے محروم ،واپڈا اہلکار خاموش ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ کے نواحی گاﺅں نکہ کہوٹ کے دو محلوں کا بجلی کے ٹڑانسفارمر نصب نہ ہونے پر مقامی سیاست دانوںاور محکمہ واپڈاسے شدید احتجاج-نکہ کہوٹ کے گنجان ترین محلے جامع مسجداور محلہ سابق چئیرمین ملک حکیم ربنواز مرحوم کے باشندے سو کے وی کے دو ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے گرمیوں میں بجلی سے محروم ہو جاتے ہیں-پرانے گاﺅں کے لیے صرف ایک ٹرانسفارمر دو سو کے وی کا شہید بے نظیر بھٹو چوک پر نصب ہے جوکہ اوور لوڈ کی وجہ سے گرمیوں میں خراب ہو جاتا ہے اور پورا گاﺅں تاریکی میں چلا جاتا ہے – اہلیان پرانے نکہ کہوٹ نے مقامی سیاست دانوں اور محکمہ واپڈا کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں سے قبل محلہ جامع مسجد اور محلہ حکیم ربنواز میں 100 KVکے دو ٹرانسفارمروں کا فوری انتظام کیا جائے تاکہ اس سال کی گرمیاں آسانی سے گزاری جا سکیں –