لاوہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ لاوہ قلندر ٹیم نے جیت لیا ،نوابزدہ زاہد مبارز خان مہمان خصو صی تھے۔

لاوہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ لاوہ قلندر ٹیم نے جیت لیا ،نوابزدہ زاہد مبارز خان مہمان خصو صی تھے۔

تلہ گنگ (امتیاز لاوہ) لاوہ پی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ،فائنل لاوہ قلندر ٹیم نے اپنے نام کر لیا ،انعامات کی بارش فائنل میچ کے مہمان خصوصی نوابزادہ زاہد مبارز خان تھے ۔لاوہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونیوالا پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں آ ٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل لاوہ کنگز اور لاوہ قلندر کے درمیان ہوا جو لاوہ قلندر نے جیت کر ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی اور جیتنے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے تیس ہزار نقد بمعہ ٹرافی سے نوازا گیا ۔مہمان خصوصی نوابزادہ زاہد مبارز خان نے خطاب کے دوران کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بیحد ضروری ہیں جو کام گورنمنٹ کی جانب سے کیے جانے چاہیے تھے وہ یہاں کے نوجوان اپنی مدد آ پ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہیں اور شاندار ٹورنامنٹ انعقاد کروانے پر میں ٹورنامنٹ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں اور پنجاب حکومت سے درخواست کر تا ہو ں کہ یہاں کے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں مستقل طور پر جاری رکھنے پر انکی بھرپور مدد کی جا ئے تا کہ نوجوان مزید منظم طریقے سے ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد کر سکیں۔