سٹریٹ لا ئٹس بند چوریاں عام ہو نے لگیں ،انتظامیہ افسران خاموش۔

سٹریٹ لا ئٹس بند چوریاں عام ہو نے لگیں ،انتظامیہ افسران خاموش۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ کی میں شاہراہ تلہ گنگ پر یس کلب تلہ گنگ آفس تا پرانا لاری اڈا ٹوٹ پھوٹ کا شکار لیکن سیاست دان و انتظامیہ خاموش-شہر کی مین شاہراہ کی سٹریٹ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے چوریاں عام ہیں شام کو ہی مین شاہراہ پر اند ھیرا چھا جاتا ہے اور شہر تاریکی میں چلا جاتا ہے-شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت اچھی کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب نہ ہو سکے دکانداروں نے کنجوسی کی انتہا کر دی ہے رات کو اپنی دکان کے باہر لائٹ والا بورڈ بھی بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے واردتوں میں اضافہ ہوا ہے دوسرا ان کے سی سی ٹی وی کیمروں کو کوالٹی بھی بہت نا قص ہے -عوامی و سماجی حلقوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کو تاجروں اور انتظامیہ کی مدد سے شرو ع کرنے کا مطالبہ کیا ہے وگرنہ پوڈری اور کاغذ اکٹھے کرنے والے تو ہر وقت تاک میں رہتے ہیں –