اورینٹ گرلز کالج کے طلباءطالبات کی شاندار کامیابی ،اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔چیف ایڈیٹر بول تلہ گنگ ارشد کو ٹگلہ

اورینٹ گرلز کالج کے طلباءطالبات کی شاندار کامیابی ،اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔چیف ایڈیٹر بول تلہ گنگ ارشد کو ٹگلہ

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) اورینٹ گرلز کالج آ ف سا ئنسنراینڈ کامرس کالج کی پر وقار سالانہ تقسیم انعامات تقریب ،ہونہار طلبا وطالبات کو کالج انتظامیہ کی جانب سے سر ٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا اور کالج اساتذہ کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ سے خراج تحسین پیش کیا گیا ،مہمانوں کا استقبال محمد بلال قریشی منیجنگ ڈائریکٹر ،پرنسپل اورینٹ گرلز کالج محمد عبد اللہ اور پرنسل بوائز اورینٹ سکول آ فتاب احمد نے کیا، تقریب میں کاورباری شخصیت ملک مشتاق احمد ،ڈاکٹر علی حسین نقوی ،ارشد کو ٹگلہ ،سید ارشاد حسین کا ظمی ،ملک شوکت ایڈووکیٹ ،ہورزن کالج کی پرنسپل میڈیم سلمی ر عنا ،ماہر تعلیم حاجی عبدا لقیوم، قاضی حذیفہ، لیاقت اعوان ،سید صفدر ہمدانی ،اشفاق بڈھیال ،عارف ادلکہ ،محسن قیوم شیخ ،چوہدر ی غلام ربانی ،چوہدر ی نذر حسین ،محبوب حسین جراح ،ملک ظفر ،ملک قاسم سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شر کت کی ،معیزہ جہا نگیر کو قر آ ن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا ۔اورینٹ کالج کے منیجنگ ڈائر یکٹر محمد بلال قریشی نے خطاب کے دوران کہا کہ ہونہار طلبا وطالبات کو میں خراج تحسین پیش کر تا ہوں جنہوں نے اساتذہ کی محنت اور والدین کی خواہش کے مطابق نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اورینٹ گرلز کالج آ ف سا ئنسنراینڈ کامرس کالج کے اساتذہ کی محنتیں قابل تحسین ہیں جنکی بدولت آ ج کالج دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہا ہے ۔محمد بلال قریشی نے مزید کہا کہ طلبا وطالبات کے والدین کے مشکور ہیں جنہو ں نے ہم پر اعتماد کیا اور آج ہمارا کالج دن بدن کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،تقریب میں شریک افراد کا مشکور ہوں جنہو ں نے ہماری تقریب میں شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے۔