تلہ گنگ ولاوہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے ۔چوہدری پرویز الہی

تلہ گنگ ولاوہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے ۔چوہدری پرویز الہی

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کیساتھ مدینہ منورہ میںسیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد الہی تھوہا کی ملاقات اسموقع پر صوبا ئی وزیر حافظ عماریاسر بھی موجود تھے ۔ملک محمد الہی تھوہا نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو حلقہ این اے 65کی محرومیوں سے آ گاہ کیا اور تحصیل تلہ گنگ ولاوہ میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر بھی بات چیت کی جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے یقین دلایا کہ تلہ گنگ کے لوگوں نے ہمیں محبت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انشا اللہ ہم بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،تلہ گنگ ولاوہ کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کیا جا ئے گا ۔حلقہ این اے 65کے کونے کونے میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔