تبدیلی سرکار کے اتحادی اگر ترقیاتی کام نہیں کروا سکتے تو ان میں رکاوٹیں مت ڈالیں۔شہریار اعوان

تبدیلی سرکار کے اتحادی اگر ترقیاتی کام نہیں کروا سکتے تو ان میں رکاوٹیں مت ڈالیں۔شہریار اعوان

تلہ گنگ( نما ئندہ بول تلہ گنگ) پی پی چوبیس کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے،بجلی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں مگر عدالت نے انصاف دیا۔صوبائی وزیر کا استعفیٰ ذاتی مفادات کے لئے تھا انہیں حلقے کے عوام کے ساتھ کوئی سروکار نہیں،جب وزارتیں مل گئیں اور مطالبات پورے ہو گئے تو استعفیٰ واپس ہو گیا،عوام مفادات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے جان چکی ہے۔شہباز شریف کی رہائی کا فیصلے سے ن لیگی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے۔جلد نواز شریف بھی عوام کے درمیان ہوں گے،ان خیالات کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان نے وائس چیئر مین تلہ گنگ پر یس کلب ملک ارشد کو ٹگلہ سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور محرومیاں دور کرنے کے دعویدار آج حلقے میں کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں،خدمت کے نام پر ووٹ لینے والوں کو پی پی چوبیس کی عوام ڈھونڈ رہی ہے۔اگر یہی صورتحال رہی تو اراکین اسمبلی کے گمشدگی کے اشتہارات اخبارات کو دینے پڑیں گے۔شہریار اعوان نے مزیدکہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے چھ ماہ کے دوران تین منی بجٹ پیش کر کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، وفاقی حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر ملک میں عوام کو ریلیف دینے کے جو وعدے کئے تھے ان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوام نے تبدیلی دیکھ لی جس کی وجہ سے لوگوں کو اب ہوش آیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی یہ تبدیلی تھی کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مسلط کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو برسر اقتدار آئے چھ ماہ ہونے کو ہیں مگر کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص حکومتی کارکردگی سے خوش نہیں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے اور غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیںسسٹم کو بدلنے کے دعویداروں نے بھی لوگوں کو مایوس کیا ہے اور اب عوام ان سے بھی نجات کی باتیں کرنا شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ جیسی ریاست بنانے کے دعویداروں نے فریضہ حج کے خواہش مند افراد کے لیے مشکل بنادیا ہے، عوام حج کے لیے پائی پائی جمع کرتے ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے حج کی ادائیگی نا ممکن بن جاتی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ایک جانب حکومتی خسارے کو جواز بنا کرحج پالیسی میں سبسیڈی ختم کر کے حج اخراجات میں اضافہ کردیا گیا لیکن دوسری جانب دیگر شعبوں کو سبسیڈی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک بھارت سمیت کئی ممالک میں حج کے سفر اور عازمین حج کی سہولیات کے لیے حکومت رقم مختص کرتی ہے لیکن پاکستان کی حکومت یہ کرنے پر تیار نہیں۔ملک شہر یار اعوان نے مزید کہا کہ پی پی چوبیس کی عوام کے حقوق کی جنگ ہر موقع پر لڑیں گے۔ہمارے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ہم عدالت گئے،جہاں سے ریلیف ملا۔تبدیلی سرکار کے اتحادی اگر ترقیاتی کام نہیں کروا سکتے تو ان میں رکاوٹیں مت ڈالیں ،ہمیں اپنا حق لینا آتا ہے۔قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا ۔