گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نکہ کہوٹ میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلباءکا مستقبل تاریک ہونے لگا-

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نکہ کہوٹ میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلباءکا مستقبل تاریک ہونے لگا-

تلہ گنگ ( نمائندہ بول تلہ گنگ) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نکہ کہوٹ میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلباءکا مستقبل تاریک ہونے لگا- گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نکہ کہوٹ حصہ پرائمری میں چھ کلاسز کے لیے صرف تین اساتذہ تعینات ہیں جس کی وجہ والدین پریشان ہیں اہلیان نکہ کہوٹ نے ڈی سی چکوال اورایجوکیشن کی اعلی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر یکم مارچ سے مستقل ہیڈ ماسٹر ،پرائمری حصہ کے لیے تین ٹیچرز،مڈل و ہائی حصہ میں ایک ایک ٹیچر کا اضافہ نہ کیا گیا تو ہم اپنے بچوں کا مستقبل تباہ کرنے کے بجائے پرائیوٹ اسکولز کو ترجیح دیں گے-گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نکہ کہوٹ میں بھی مستقل ہیڈ مسٹریس تعینات نہ ہونے اور سائنس لیبارٹری نہ ہونے کی وجہ سے طالبات پرائیوٹ اسکولز کا رخ کر رہی ہیں دوسرا طالبات کو بیالوجی نہم کلاس میں نہ رکھنے کی موٹیویشن سے بھی والدین پریشان ہیں-