سترہ فروری بروز اتوار پچنند میں منعقد تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں عوام الناس بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔علماءکرام کی اپیل

سترہ فروری بروز اتوار پچنند میں منعقد تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں عوام الناس بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔علماءکرام کی اپیل

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کل 17فروری بروز اتوار پچنند میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، علماءکرام و مذہبی جماعتوں کے قائدین کی عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام بروز اتوار پچنند میں ساتویں سالانہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس میںتمام دینی جماعتوں کی طرف سے جلسہ میں لوگوں کی بھرپورشرکت یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیںامیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تلہ گنگ مولانا عبیدالرحمن انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس میںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماءشاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،مولانا عبدالکریم ندیم،مولانا لیاس گھمن،مولانا صاحبزادہ خلیل احمد ،صاحبزادہ عزیز احمد ،مولانا قاضی ظہورالحسین اظہر ،سمیت ملک کی دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں اورعلاقہ کی معروف شخصیات شریک ہونگی ۔ملک کے معروف نعت خواں نعتیہ کلام پیش کریں گے۔