ناکے پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے کوئی منشیات فروش نہیں بچ سکتا ۔انچارج بلکسر چوکی نذر حسین

ناکے پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے کوئی منشیات فروش نہیں بچ سکتا ۔انچارج بلکسر چوکی نذر حسین

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) بلکسر چوکی انچارج کی کامیاب کاروائی ،درجنوں لیٹر شراب بر آ مد ،ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار مقدمہ درج ۔بلکسر چوکی انچارج اے ایس آ ئی نذر حسین نے مخبر کی اطلاع پر مشکوک گاڑی نمبر ایل ای بی 932کو روکا تو انکے قبضے سے ایک سو لیٹر شراب برآ مد ہوئی اور تلاشی کے دوران ملزمان موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے شراب اور گاڑی قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق یہ گاڑی نمبر ایل ای بی 932اس سے قبل بھی مختلف واردات میں استعمال ہو چکی ہے ۔چوکی انچارج نذر حسین نے بتایا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کر یک ڈاﺅن آ پر یشن جاری ہے اور ناکہ پر داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔