موضع دھولر زمین کا تنازعہ 68سالہ خاتون کی جان لے گیا ،مقدمہ درج ۔

موضع دھولر زمین کا تنازعہ 68سالہ خاتون کی جان لے گیا ،مقدمہ درج ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ)موضع دھولر زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ،68سالہ خاتون چل بسی ،مقدمہ درج ۔ مسعود احمد خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ پڑوس میں گزشتہ رات دس بجے ملزم وجاہت علی خان گلی میں اپنے بھائی سجاد علی خان سے لڑائی جھگڑا کر رہا تھا دونوں بھائیوں میں زمین کا تنازعہ تھا۔ باہر شور شراباسن کر میری والدہ 68 سالہ عارف سلطانہ گھر سے باہر نکلی تو ملزم وجاہت علی خان نے 30 بور پسٹل سے فائرنگ کر دی جو میری والدہ کو جا لگا اور وہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔