محکمہ ہیلتھ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالے میڈیکل اسٹور مالکان کیخلاف کاروائیاں تیز کر دیں ۔ڈرگ انسپکٹرسہیل مجید

محکمہ ہیلتھ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالے میڈیکل اسٹور مالکان کیخلاف کاروائیاں تیز کر دیں ۔ڈرگ انسپکٹرسہیل مجید

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) ڈرگ انسپکٹر سہیل مجید بھٹو کی شاندار کارکر دگی ،عوامی حلقوں کا خراج تحسین ۔گزشتہ سال میں ڈرگ انسپکٹر سہیل مجید بھٹہ نے راولپنڈی ڈویژن میں ریکارڈ جرمانے کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے کر نمایاں کارکر دگی کامظاہرہ کیا ۔گزشتہ دنوں ڈرگ انسپکٹر نے جھاٹلہ ،چینجی ،تھوہا ،بلال آ باد،پچنند ،ڈھرنال ،بلوال ،ونہار ،ڈھوک فقیرا سمیت دیگر دیہی علاقوں میں چھاپہ مار کر مختلف سات میڈ یکل اسٹوروں کے چالان کیے اور 12میڈیکل اسٹوروں سے ادویات کے نمونے لیکر کوالٹی کنٹرول لاہور بھیجوا دئیے ہیں ۔ڈرگ انسپکٹر سہیل مجید نے ایک بیان میںبتایا ہے کہ عطائیوں کیخلاف آ پر یشن جاری ہے اور مختلف علاقوں میں اچانک چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو میڈیکل اسٹور محکمہ صحت کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں انکے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔