ضلع چیئر مین کیخلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی ، وہ بہترین کام کر رہے ہیں ۔رکن صوبائی اسمبلی سردار آ فتاب اکبر

ضلع چیئر مین کیخلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی ، وہ بہترین کام کر رہے ہیں ۔رکن صوبائی اسمبلی سردار آ فتاب اکبر

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) پی ٹی آ ئی ضلع چکوال کی قیادت ایک پچ پر ہے اور منفی پروپیگنڈ ا کرنےوالوں کو رسوائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا ،ضلع چیئر مین بہترین کام کر رہے ہیں انکے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار رکن صوبا ئی اسمبلی سردار آ فتاب اکبر گزشتہ روز شادی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع چکوال کی تعمیرو ترقی کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے انشا اللہ چکوال کو مسائل سے نجات دلوائیں گے ۔رکن صوبا ئی اسمبلی سردار آ فتاب اکبر کامزید کہنا تھا کہ بعض منفی عناصر ضلع چکوال پی ٹی آ ئی کی قیادت کے بارے نت نئے شوشے چھوڑ کر اپنے دلوں کو طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہیں لیکن انکی تسلیاں تو ہو جاتی ہیں لیکن انکے خواب کبھی پورے نہیں ہو ں گے ۔ضلع چکوال طارق اسلم ڈھلی بہترین کام کر رہے ہیں اور سردار گروپ تعمیروترقی میں ہمیشہ کبھی پیچھے نہیں رہا اور اب بھی اپنی روایت کو برقرار رکھے گا ۔