بلکسر چوکی انچارج نذر حسین کی کامیاب کاروائی ،ایک سو لیٹر شراب بر آ مد مقدمہ درج ۔

بلکسر چوکی انچارج نذر حسین کی کامیاب کاروائی ،ایک سو لیٹر شراب بر آ مد مقدمہ درج ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) بلکسر چوکی انچارج کی کامیاب کاروائی ،درجنوں لیٹر شراب بر آ مد ،ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار مقدمہ درج ۔بلکسر چوکی انچارج اے ایس آ ئی نذر حسین نے مخبر کی اطلاع پر مشکوک گاڑی نمبر ایل ای بی 932کو روکا تو انکے قبضے سے ایک سو لیٹر شراب برآ مد ہوئی اور تلاشی کے دوران ملزمان موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے شراب اور گاڑی قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق یہ گاڑی نمبر ایل ای بی 932اس سے قبل بھی مختلف واردات میں استعمال ہو چکی ہے ۔چوکی انچارج نذر حسین نے بتایا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کر یک ڈاﺅن آ پر یشن جاری ہے اور ناکہ پر داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔