مقتول آ دم خان کا قاتل تشکیل ٹیم نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیاذرائع ۔

مقتول آ دم خان کا قاتل تشکیل ٹیم نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیاذرائع ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) مقتول آ دم خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او چکوال نے ڈی ایس پی ملک عبد الر حمن کی زیر نگرانی دو رکنی ٹیم تشکیل دی تھی جسمیں ایس ایچ او محمد افضل اور ایس آ ئی خالد محمود ہومی سائیڈ تھے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم نے مقتول آ دم خان کا زرین خان نامی ملزم گرفتار کر لیا اور دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے منصوبہ بندیاں کی جا رہی ہیں ۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم زرین خان افغانستان کا رہا ئشی ہے اور آ دم خان کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا جسکو ٹیم نے ڈرامائی انداز کیساتھ واپس بلوا کر گرفتار کر لیا ۔