تھا نہ لاوہ پولیس نے درخواست گزاروں کیساتھ ہتک آ میز رویہ اپنا لیا ،سائلین کو مشکلات کا سامنا ۔شہری کا بیان

تھا نہ لاوہ پولیس نے درخواست گزاروں کیساتھ ہتک آ میز رویہ اپنا لیا ،سائلین کو مشکلات کا سامنا ۔شہری کا بیان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تھا نہ لاوہ کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پرامن وامان کی صورتحال ابتر شہری پریشان ،پولیس فرضی کاروائیاں ڈال پر اعلی افسران کی آ نکھوں میں دھول جھونکنے میں مصروف ،آ ئی جی پنجاب ، ڈی پی او چکوال اور ڈی ایس پی تلہ گنگ نو ٹس لیں ۔مقامی افراد نے بتایا ہے کہ لاوہ سمیت مختلف علاقوں سے آ نے والے منشیات فروشوں کو پولیس نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور انکو گرفتار کرنے کی بجائے انکی سرپرستی کی جا رہی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ کبھی کبھار پولیس اعلی افسران کو فرضی کاروائی پیش کرنے کیلئے اکا دُکا منشیات فروش دھر لیتی ہے اور کاغذی خانہ پری کی جا تی ہے ۔منشیات فروشی سے نوجوانوں نسل تباہ ہو رہی ہے اور تھا نہ لاوہ کی حدود میں منشیات دیمک کی طرح پھیل چکی ہے ۔علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ لاوہ میں منعقد کی گئی کھلی کچہری میں بھی پولیس نے من پسند افراد کو بلوا کر ضلعی افسران کے سامنے اچھے کی رپورٹ پیش کردی لیکن تھانہ لاوہ کی جرائم کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اگر کوئی درخواست گزار ہ غلطی سے تھانے کا رخ کر لے تو اسکی دادرسی کی بجائے ذلیل وخوارکیا جا تا ہے ۔