ٹیکنو واش سسٹم انسٹال نہ کروانے والے سروس اسٹیشن اب نہیں چل سکیں گے ۔میونسپل کمیٹی انتظامیہ

ٹیکنو واش سسٹم انسٹال نہ کروانے والے سروس اسٹیشن اب نہیں چل سکیں گے ۔میونسپل کمیٹی انتظامیہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نے سروس اسٹیشن مالکان کے ہوش اڑا دئیے ،قانونی احکامات پر عمل کیا جا ئے نہ تو قانونی کاروائی کی جا ئے گی ،انتظامیہ کا موقف ۔گزشتہ روز میو نسپل کمیٹی تلہ گنگ کی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ جس کے مطابق سروس اسٹیشن مالکان Techno Washسسٹم لگوائیں نہ تو سروس اسٹیشن سیل کیساتھ قانونی کاروائی بھی کی جا ئے گی ۔اب وہی سروس اسٹیشن چل سکےں گے جس پر Techno Washسسٹم لگا ہو گا ۔دوسری جانب سروس اسٹیشن مالکان نے انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ حکومت بے روزگاری ختم کرنے کی بجائے نت نئے احکامات جاری کر کے بے روزگاری میں اضافہ کر رہی ہے اور مزید انکا کہنا تھا کہ سروس اسٹیشنز پر ہزاروں لوگ کام کر رہے ہیں جن کی روزانہ اجرت سے گھر کا چولہا جلتا ہے اگر احکامات پر انتظامیہ نے نظرثانی نہیں کی تو یقینی طور پر بے روزگاری میں اضافہ ہو گا اور ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گی ۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو بے روز گاری ختم کرنے کیلئے نئے مواقع پیدا کرنا چاہیے نا کہ بے روزگار کو بھی روزگار مل جائے جس سے گھر کا چولہا آ سانی سے جل سکے۔