جسیال نامعلوم افراد کی فائرنگ ،نوجوان شدید زخمی ۔

جسیال نامعلوم افراد کی فائرنگ ،نوجوان شدید زخمی ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) موضع جسیال کا نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر ۔گزشتہ رات کو مو ضع جسیال کا ارشد نامی گھر کے باہر کھڑا تھا کہ مسلح نامعلوم افراد نے اندھا دھندفائر نگ شرو ع کر دی جس کے نتیجے میں ارشد نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا،طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔