بلکسر ٹریفک حادثہ ،میاں بیوی شدید زخمی بیٹی بچ گئی۔

بلکسر ٹریفک حادثہ ،میاں بیوی شدید زخمی بیٹی بچ گئی۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) بلکسر کے قریب کیری ڈبہ گدھا گاڑی کیساتھ جا ٹکرا ،میاں ،بیوی زخمی بیٹی معجزانہ طور پر بچ گئی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بلکسر انٹرچینج کے قریب کیری ڈبہ کراس کر تے ہو ئے گدھا گاڑی کیساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 48سالہ امتیاز بی بی اور پچاس سالہ محبوب شدید زخمی ہو گئے اور انکی بیٹی بال بال بچ گئی ۔زخمی میاں بیوی کا تعلق کوٹ چوہدریاں سے بتایا جا رہا ہے ۔ریسکیو 1122کی ٹیموں نے بر وقت پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انکو طبی امداد دی گئی ۔